تلنگانہ میں 15 اگست کو انوویٹرس کی نمائش، کے ٹی آر نے جاری کیا پوسٹر
تلنگانہ میں اختراعیت اور تخلیق کو فروغ دینے کیلئے ریاست کے تمام33 اضلاع میں یوم آزادی تقاریب کے دوران اختراعی افراد، متعلقہ اضلاع میں بیک وقت انوویشن کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات و انڈسٹریز کے تارک رامار اؤ نے جمعہ کے روز10دیہی انوویٹرس کے ساتھ یہاں ”انٹینٹا انویٹر اکزبیشن“ کا پوسٹر جاری کیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد ایسے اختراعی افراد کی نشاندہی وتلاش کرتا ہے جنہوں نے سماج کے مسائل کی نشاندہی کے بعد ان مسائل کا اختراعی حل وضع کیا تھا، اور ان افراد کو15/ اگست کے روز یوم آزادی تقاریب کے دوران متعلقہ ضلع کلکٹر کے سامنے اپنی اختراعات کی نمائش کے اہتمام کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تلنگانہ میں اختراعیت اور تخلیق کو فروغ دینے کیلئے ریاست کے تمام33 اضلاع میں یوم آزادی تقاریب کے دوران اختراعی افراد، متعلقہ اضلاع میں بیک وقت انوویشن کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا یہ نمائش، ضلع سطح پر یوم آزادی تقاریب کا ایک اہم حصہ رہے گی جس کا مقصد شہریوں کو اختراعیوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔تمام شعبہ جات اور زمروں کے انوویٹرس کی نمائش میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔