تلنگانہ

تلنگانہ کونسل کی مزید 3نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایم ایل اے (اراکین اسمبلی) کوٹہ کے تحت ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاہے۔ انتخابات کا اعلامیہ 6مارچ کو جاری کیاجائے گا۔ 13 مارچ تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایم ایل اے (اراکین اسمبلی) کوٹہ کے تحت ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاہے۔ انتخابات کا اعلامیہ 6مارچ کو جاری کیاجائے گا۔ 13 مارچ تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ووٹر لسٹ میں غلطیوں کے ازالہ کے بغیر نئی فہرست کا اجراء افسوسناک
ٹیچر زمرہ ایم ایل سی انتخابات‘ پولنگ اسٹیشن دفاتر کو دو دن کی تعطیل
تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان
الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
ریموٹ ای وی ایم تجویز کی مخالفت کی

14 مارچ کو پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح کی جائے گی۔23 مارچ کو رائے دہی اور اسی روز ووٹوں کی گنتی اورنتائج کااعلان کیا جائے گا۔ ایم ایل ایز کوٹہ کے تحت تلنگانہ کونسل کے 3 ارکان کے لئے انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

ٹی ایس قانون سازکونسل کے نوین راؤ‘ وی گنگا دھر گوڑ اوراے کرشنا ریڈی کی میعاد مکمل ہورہی ہے۔ اس سلسلہ میں آج الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیاگیا۔

2017 میں ایم ایل ایز کوٹہ کے تحت منتخب ان اراکین کونسل کی میعاد 29 مارچ کوختم ہورہی ہے۔ 29مارچ سے قبل نئے اراکین کے انتخاب کے لئے الیکشن کا شیڈول جاری کیاگیا۔