حیدرآباد

تلنگانہ گورنر نے طیارہ میں اچانک بیمار مریض کی طبی مدد کی

گورنر کے فوری طبی مدد پہنچانے پر اس مسافر نے ان سے اظہار تشکر کیا۔اس واقعہ کے بعد طیارہ میں سوار کئی مسافرین نے تصاویر کو لیتے ہوئے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کیا۔

حیدرآباد: پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر، گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے جمعہ کی شب نئی دہلی سے حیدرآباد آنے والے طیارہ میں ایک مسافرکی طبی مدد کی۔ڈاکٹرسوندراراجن جو وارنسی سے براہ نئی دہلی حیدرآباد واپس ہورہی تھیں، نے انڈیگوطیارہ کے فلائٹ عملہ کے اعلان پر فوری ردعمل ظاہر کیا ۔

جنہوں نے کہا تھا کہ طیارہ میں ایک مسافر کی صحت اچانک بگڑ گئی ہے اور اس کو طبی مدد کی ضرورت ہے۔اس عملہ کے اعلان پرسوندراراجن نے اس مریض کوطبی مددپہنچائی۔اس مسافر نے سینہ میں درد اور کئی پیچیدگیوں کی شکایت کی تھی۔

گورنر کے فوری طبی مدد پہنچانے پر اس مسافر نے ان سے اظہار تشکر کیا۔اس واقعہ کے بعد طیارہ میں سوار کئی مسافرین نے تصاویر کو لیتے ہوئے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کیا۔ڈاکٹر سوندراراجن، سیاست میں داخل ہونے سے پہلے گیاناکولوجسٹ تھیں۔