سوشیل میڈیاشمالی بھارت

جئے پور کی ہاؤزنگ سوسائٹی میں روبوٹس کے ساتھ دیوالی منائی گئی

گلمہر گارڈن سوسائٹی جئے پور کے رہنے والوں نے اس بار انوکھی دیوالی منائی۔ انہوں نے 4 روبوٹس کے ساتھ تہوار منایا۔

جئے پور: گلمہر گارڈن سوسائٹی جئے پور کے رہنے والوں نے اس بار انوکھی دیوالی منائی۔ انہوں نے 4 روبوٹس کے ساتھ تہوار منایا۔

کلب فرسٹ روبوٹکس جئے پور کے تیار کردہ humanoid robots نے پٹاخے جلائے‘ سوسائٹی کے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور انہیں نمستے کیا۔

روبوٹکس کے ماہر بھونیش مشرا نے کہا کہ ہم جب دیوالی منارہے ہوتے ہیں فائر بریگیڈ‘ پولیس اور صفائی کرمچاری اپنے گھروں سے دور ڈیوٹی پر لگے ہوتے ہیں۔

ایسی صورت میں روبوٹس ان کے مددگار بن سکتے ہیں۔ یہ ایمرجنسی میں آگ بجھانے‘ سیوریج لائن ٹھیک کرنے جیسے کام موثر طورپر کرسکتے ہیں۔