دہلی

جسٹس ایم آر شاہ، سپریم کورٹ میں اپنے آخری دن روپڑے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایم آر شاہ کی آنکھوں میں پیر کے دن آنسو تھے۔ بنچ میں ان کا آج آخری دن تھا۔ انہوں نے اپنی وداعی تقریر میں راج کپور کی فلم ”میرا نام جوکر“ کے ایک گیت کے بول دہرائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایم آر شاہ کی آنکھوں میں پیر کے دن آنسو تھے۔ بنچ میں ان کا آج آخری دن تھا۔ انہوں نے اپنی وداعی تقریر میں راج کپور کی فلم ”میرا نام جوکر“ کے ایک گیت کے بول دہرائے۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے جو جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل سہ رکنی بنچ کے سربراہ تھے‘کہا کہ جسٹس شاہ کے ساتھ کام کرنا پرلطف رہا۔

جسٹس شاہ نے کہا کہ میں ناریل کی طرح ہوں‘ اگر رونے لگوں تو مجھے معاف کردیجئے گا۔

میں ریٹائر ہونے والا شخص نہیں‘ نئی اننگز شروع کروں گا اور اوپر والے سے میری دعا ہے کہ وہ مجھے اس اننگ کے لئے اچھی صحت دے۔

انہوں نے راج کپور کی فلم میرا نام جوکر کے ایک گیت کے یہ بول دُہرائے ”کل کھیل میں ہم ہوں نہ ہوں‘ گردش میں تارے رہیں گے سدا“۔ ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔