جلسہ میں تالی بجانا
اسلامی طریقہ یہ ہے کہ اگر کوئی مسرت انگیز ، قابل تحسین بات سامنے آئے تو سبحان اللہ یا الحمد للہ کہے ،
سوال:-آج کل جلسوں اور تقریبات میں خوشی کے اظہار اور داد دینے کے لئے تالی بجانے کا رواج ہے ، بعض اوقات دینی پروگراموں میں بھی لوگ تالیاں بجاتے ہیں ، اس طرح تالی بجانے کا کیا حکم ہے ؟(محمد عرفان،ملک پیٹ )
جواب :-اسلامی طریقہ یہ ہے کہ اگر کوئی مسرت انگیز ، قابل تحسین بات سامنے آئے تو سبحان اللہ یا الحمد للہ کہے ،
تالی بجاکر خوشی کا اظہار کرنا اصل میں اہل یورپ کا طریقہ ہے اورمسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تہذیب کی شناخت کو باقی رکھیں اور دوسروں کے رنگ میں رنگ نہ جائیں ،
اس لئے تالی بجاکر استقبال کرنا یا خوشی کا اظہار کرنا بہتر طریقہ کے خلاف ہے ، یہ بات افسوسناک ہے کہ جولوگ اسلام کے مخالف اور معاند ہیں ،
وہ تو اسلام کی ایک ایک پہچان کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں اور مسلمان اپنی تہذیب پر ثابت قدم رہنے کے بجائے دوسروں کی ذہنی وعملی غلامی میں مبتلا ہوتے جارہےہیں! ۔