دہلی
ٹرینڈنگ

ہندوستان نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروسز پر پابندی عائد کردی

یہ پیشرفت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کے حالیہ قتل کے حوالے سے ہندوستان پر الزامات عائد کرنے کے تین دن بعد ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے گزشتہ تین دنوں سے کینیڈا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان آج کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات اگلے نوٹس تک معطل کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش

ہندوستان میں آن لائن ویزا درخواست اور مشاورتی مرکز بی ایل ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹس میں کہا، "ہندوستانی مشن کی طرف سے اہم نوٹس: آپریشنل وجوہات کی بناء پر ہندوستانی ویزا خدمات آج سے اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔ براہ کرم مزید اگلی معلومات کے لیےبی ایل ایس ویب سائٹ کو چیک کرنا جاری رکھیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پیش رفت کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کے حالیہ قتل کے حوالے سے ہندوستان پر الزامات عائد کرنے کے تین دن بعد ہوئی ہے۔

a3w
a3w