تلنگانہ

بی آرایس کو دھکہ، ایک اور رکن اسمبلی کانگریس میں شامل

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو ایک اور دھکہ لگا ہے کیونکہ اس کے ایک اور رکن اسمبلی نے ریاست کی حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو ایک اور دھکہ لگا ہے کیونکہ اس کے ایک اور رکن اسمبلی نے ریاست کی حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب

حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھدراچلم حلقہ سے منتخب وینکٹ راو نے آج صدرپردیش کانگریس و وزیراعلی ریونت ریڈی کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

وینکٹ راو متحدہ ضلع کھمم سے پارٹی کے واحد رکن اسمبلی تھے۔ان کے برسراقتدارجماعت میں شامل ہونے سے ضلع میں اب بی آرایس کا کوئی بھی رکن اسمبلی نہیں رہا۔

حال ہی میں وینکٹ راونے محبوب آباد پارلیمانی حلقہ کے کانگریس لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کی تھی جو ریاستی وزیرٹی ناگیشورراو کی صدارت میں منعقد ہواتھا۔

حال ہی میں، وہ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں کانگریس کے اجلاس میں بھی نظرآئے تھے۔وینکٹ راو بی آر ایس پارٹی کی سرگرمیوں اور پارلیمنٹ کی سطح پر ہوئے جائزہ اجلاس سے بھی دور رہے۔