دہلی

جے این یوطلبہ کومودی پربی بی سی ڈاکیومنٹری کی نمائش روک دینے کامشورہ

جواہر لال نہرویونیورسٹی(جے این یو) نے آج طلبہ کے گروپ سے کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش منسوخ کردیں۔

نئی دہلی: جواہر لال نہرویونیورسٹی(جے این یو) نے آج طلبہ کے گروپ سے کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش منسوخ کردیں۔

طلبہ نے کل رات 9 بجے بی بی سی کی ڈاکیومنٹری”انڈیا:دی مودی کوئسچن“کی نمائش کامنصوبہ بنایاتھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان میں بتایاکہ اس تقریب کیلئے جے این یوانتظامیہ سے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

حکومت نے دوحصوں میں بنی بی سی سی کی دستاویزی فلم تک رسائی مسدود کردی ہے۔ جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ 2002 گجرات فسادات کے چند پہلوؤں کی تحقیقات کی گئی ہیں جس وقت وزیراعظم مودی ریاست کے چیف منسٹر تھے۔

جے این یوکے بیان میں کہاگیاکہ یہ اس بات پر زوردینے کیلئے ہے کہ ایسی غیرمجاز سرگرمی سے یونیورسٹی میں امن وہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے۔ متعلقہ طلبہ/افراد کوسختی سے مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ مجوزہ پروگرام کومنسوخ کردیں۔