کرناٹک

حاضر دماغی سے ٹرین حادثہ کو ٹالنے پر معمر خاتون کی ستائش

مندارا کی 70سالہ خاتون کی حال میں اپنی حاضر دماغی سے ٹرین حادثہ کو ٹالنے میں مدد کرنے پر خوب ستائش ہورہی ہے۔

منگلورو: مندارا کی 70سالہ خاتون کی حال میں اپنی حاضر دماغی سے ٹرین حادثہ کو ٹالنے میں مدد کرنے پر خوب ستائش ہورہی ہے۔

ریلوے پولیس ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ 21مارچ دوپہر2.10 بجے کا ہے جب خاتون چندراوتی جو اپنے گھر کے باہر تھی نے دیکھا کہ ایک درخت جو کٹے کے درمیان پٹری پر گرا ہوا ہے۔

چندراوتی جانتی تھی کہ منگلورو تا ممبئی متسیاگندھا ایکسپریس اس راستے سے گزرے گی۔ وہ فوری اپنے گھر کے اندر گئی، سرخ کپڑا لیا اور آنے والی ٹرین کے لوکو پائلٹ کو لہراکر دکھایا۔

لوکو پائلٹ نے سرخ کپڑا دیکھ کر خطرہ کو بھانپ لیا اور ٹرین کی رفتار سست کردی اور گاڑی اسی مقام کے قریب رک گئی جہاں پٹری پر درخت گرا ہوا تھا۔

بعد ازاں ریلوے اہلکار اور مقامی افراد وہاں پہنچے اور درخت کو پٹری سے ہٹایا۔ ریلوے پولیس نے منگل کو ایک تقریب میں معمر خاتون کو تہنیت پیش کی۔ تقریب میں سینئر عہدیدار بھی شریک رہے۔

چندراوتی نے اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پٹری کی طرف دوڑتے ہوئے اس کے پاس یہ سوچنے کا بھی وقت نہیں تھا کہ حال ہی میں اس کے قلب کی سرجری ہوئی ہے۔

a3w
a3w