حیدرآباد

حیدرآباد میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں اضافہ عارضی نہیں ہے کیونکہ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ 65,000 روپے فی 10 گرام تک پہنچ سکتی ہے۔

حیدرآباد: شہر میں سونے کی قیمت چھ مہینوں میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس نے شادی کے سیزن سے قبل لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔

متعلقہ خبریں
روپیہ 40 پیسے گر کر 82 روپے فی ڈالر سے زیادہ ہوگیا

چہارشنبہ کو 24 قیراط سونا فی 10 گرام 61,360 روپے پر فروخت ہوا جو کل کے مقابلے 1,030 روپے زیادہ ہے۔

دریں اثنا، 22 قیراط سونے کی قیمت آج 56,350 روپے فی تولہ تھی، جو 950 روپے کے اضافے کے رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ عارضی نہیں ہے کیونکہ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ 65,000 روپے فی 10 گرام تک پہنچ سکتی ہے۔

قیمتوں می اصافہ کے لئے کئی عوامل ذمہ دار ہیں جن میں امریکی ڈالر کی شرح کی کمزوری، امریکی کمزور ڈیٹا، امریکی سود کی بلند ترین شرح، اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔

امریکی ڈالر جسے سونے کی قیمتوں کے لئے بینچ مارک کرنسی سمجھا جاتا ہے، حال ہی میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید برآں امریکی معیشت حالیہ وبائی مرض اور لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال سے باہر نکلنے کی جدوجہد کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اعداد و شمار میں کمی اور نمو سست ہو رہی ہے۔

دریں اثنا یو ایس فیڈرل ریزرو نے اشارہ دیا ہے کہ سود کی شرح مزید بلند ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں سونا سرمایہ کاری کا ایک پرکشش آپشن بن جائے گا۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ کچھ بھی نہیں ہے اور مستقبل قریب میں اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

شادیوں کا سیزن قریب آنے کے ساتھ بہت سے لوگ قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشہ کے تحت ابھی سونا خریدنے کے لئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔