حجاج کرام کے طواف وداع کاشیڈول جاری
سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے گروپ بندی سمیت دیگر انتظامات اور طریقہ سے متعلق آگاہی فراہم کردی گئی، جس سے حجاج کو بھیڑ اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچتے ہوئے طواف وداع کی ادائی کا موقع ملے گا۔
مکہ مکرمہ: سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کو طواف وداع کی ادائیگی کے لیے گروپ بندی سمیت دیگر انتظامات اور طریقہ سے متعلق آگاہی فراہم کردی گئی، جس سے حجاج کو بھیڑ اور کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچتے ہوئے طواف وداع کی ادائی کا موقع ملے گا۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے طواف کرنے اور اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 14 ذوالحج کی تاریخ مقرر ہے، اس کے بعد وہ چاہیں تو مدینہ منورہ بھی جا سکتے ہیں جب کہ اندرون ملک کے حجاج 12 اور 13 ذوالحج کو طواف وداع کریں گے۔
ترجمان وزارت کے مطابق عرفات سے لے کر مزدلفہ اور وہاں سے واپس منیٰ پہنچنے تک کا حج کا مرحلہ طے کر لیا گیا ہے، جس میں مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے حجاج کرام کو بسوں اور مشاعر ٹرین کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ اس عمل کو 4 گھنٹوں میں مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حجاج کرام کی طواف وداع کے لیے منتقلی بغیر بھیڑ کے عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے قبل حجاج کرام منیٰ میں رمی جمرات میں مصروف ہیں، جہاں گروپوں کی شکل میں منظم رکھ کر حجاج کو سہولت کے ساتھ رمی کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے طواف و داع کا جدول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون ملک کے حجاج 12 اور 13 ذوالحجہ کو طواف وداع کریں گے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان انجینئر ہشام سعید نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے حجاج کے لیے طواف وداع 14 ذوالحجہ کو کریں گے۔