حیدرآباد

کسان مخالف پالیسیوں سے نقصان پہنچانے تلنگانہ حکومت پر کشن ریڈی کا الزام

کشن ریڈی نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت دھان کو امدادی قیمت پر خریدے گی۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومت پر ایک بار پھر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کانگریس پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ اپنی کسان مخالف پالیسیوں سے نقصان پہنچا رہی ہے، حالانکہ مرکزی حکومت ریاست کے کسانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت دھان کو امدادی قیمت پر خریدے گی۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومت پر ایک بار پھر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد 2 لاکھ روپئے تک کے فصل پر قرض کی معافی، قولدار کسانوں کو 15000 روپئے اور دھان کی فصل پر 500 روپئے فی کوئنٹل بونس دینے کے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اور ریونت ریڈی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 100 دن کی حکومت کے دوران تمام ضمانتوں کو نافذکریں گے لیکن انہوں نے اب تک ان وعدوں اورضمانتوں پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس وعدوں سے انحراف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز ریاست میں پیدا ہونے والے چاول کو پوری طرح خریدے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ مرکزی حکومت ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے تاہم ریاستی حکومت رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز نے 70 لاکھ ٹن اناج کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن اب تک صرف 33 لاکھ ٹن ہی خریداجاسکا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملرس کے تئیں ریاستی حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں ہے اور اس سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

a3w
a3w