جموں و کشمیر

حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق

جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند جسے گزشتہ ماہ پاکستان میں ہلاک کیا گیا کی املاک آج قرق کیا۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند جسے گزشتہ ماہ پاکستان میں ہلاک کیا گیا کی املاک آج قرق کیا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

شمالی کشمیر کے ضلع مقام کرال پورہ کے علاقہ بابو پورہ کے رہائشی بشیر احمد پیر کی جائیداد پاکستان سے کارروائی کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی نے قرق کیا۔

عہدیداروں نے بتایاکہ تنظیم (حزب المجاہدین) کے خودساختہ کمانڈر کو 21 فروری کو راؤلپنڈی میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پیر عرف امتیاز عالم کی 1.5 مربع کنال اراضی این آئی اے نے قرق کیا ہے۔

پیر جو خط ِ قبضہ سے عسکریت پسندوں کو جموں و کشمیر علاقہ میں روانہ کرنے کے امور کا انچارج تھا کو عسکریت پسند کارروائیوں میں اس کے رول کے لیے گزشتہ سال 14 اکتوبر کو مرکز کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق پیر نے کئی آن لائن پروپگنڈہ گروپس کے ساتھ مل کر حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور انھیں متحد کرنے کی سرگرمیوں میں شرکت کی تھی۔

بانی و خودساختہ چیف کمانڈر العمر مجاہدین مشتاق زرگر عرف لٹ رام کی سری نگر میں واقع جائیداد کی جمعرات کو قرقی اور ضلع بارہمولہ میں جمعہ کے دن دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے رکن باسطہ احمد ریشی کی جائیداد قرق کرنے کے بعد این آئی نے پیر کی جائیداد قرق کیا۔