تعلیم و روزگار
حمیدہ بیگم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری
کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب حمیدہ بیگم بنت محمد عبدالرزاق وغوثیہ بیگم کو شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
حیدرآباد: کنٹرولر شعبہ امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی کے بموجب حمیدہ بیگم بنت محمد عبدالرزاق وغوثیہ بیگم کو شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان ”عفت موہانی کی ناول نگاری“ ڈاکٹر حمیرہ سعید (اسوسی ایٹ پروفیسر‘ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگاریڈی) کے زیر نگرانی مکمل کیا۔
موصوفہ احمد عبدالقدیر پرویز کی زوجہ اور جناب محمد سرور الدین کی بہو ہوتی ہیں۔