حیدرآباد

حیدرآباد کو مزید2وندے بھارت ٹرینوں کی منظوری کا امکان

یہ ٹرین حیدرآباد۔ بنگالورو اور حیدرآباد۔ پونے کے درمیان چلائی جائیں گی۔ موجودہ طور پر دو وندے بھارت ٹرینیں سکندرآباد۔ تروپتی اور سکندرآباد وشاکھا پٹنم کے درمیان چلائی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: انڈین ریلویز کی جانب سے حیدرآباد کو مزید دو وندے بھارت ٹرین منظور کرنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ ٹرین حیدرآباد۔ بنگالورو اور حیدرآباد۔ پونے کے درمیان چلائی جائیں گی۔ موجودہ طور پر دو وندے بھارت ٹرینیں سکندرآباد۔ تروپتی اور سکندرآباد وشاکھا پٹنم کے درمیان چلائی جارہی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق انتہائی قلیل عرصہ میں وندے بھارت ٹرینیں عوام میں بے انتہاء مقبول ہوچکی ہیں۔ ان رٹیل گاڑیوں میں آکوپنسی شرح 99فیصد بتائی جارہی ہے۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق اس ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے کیلئے ریزرویشن کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ان دونوں ٹرینس کو عوام میں حاصل مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انڈین ریلویز کی جانب سے حیدرآباد۔ بنگالورو اور حیدرآباد۔ پونے روٹس پر وندے بھارت ٹرین خدمات شروع کرنے کا امکان ہے۔

ان خدمات کو آئندہ تین ماہ کے دوران شروع کیا جائے گا۔ بنگالورو کے لئے کاچی گوڑا اور پونے کے لئے سکندرآباد سے وندے بھارت ٹرین چلائی جائے گی۔