بھارت

خالصتان ٹائیگر فورس کے دہشت گرد پر 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کینیڈا میں مقیم خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے صدر کے لیے دس لاکھ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی۔: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کینیڈا میں مقیم خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے صدر کے لیے دس لاکھ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

وہ گزشتہ سال پنجاب کے جالندھر میں ایک ہندو پجاری کے قتل کے ملزم ہیں۔ مطلوب دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر جو جالندھر کے بھرسنگ پور موضع کا ساکن ہے، کی گرفتاری پر انعام کا اعلان جمعہ کے روز کیا گیا۔

تین ہفتے پہلے این آئی نے پجاری پر حملہ کے سلسلہ میں اُس کے اور دیگر 3 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نجر‘ جالندھر کے ایک ہندو پجاری کے قتل کی سازش میں این آئی اے کو مطلوب ہے۔ نجر فی الحال کینیڈا میں مقیم ہے اور خالصتان ٹائیگر فورس کا صدر ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ نجر ہندوستان میں سکھس فار جسٹس کے علیحدگی پسند اور پرتشدد ایجنڈا کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

این آئی اے نے نجر کے خلاف 10 لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کا سبب بنے والی معلومات کا ہمارے ساتھ تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔