حیدرآباد
خانگی اسکول میں طالبہ کو پی ٹی ٹیچر کی ہراسانی
پولیس نے بتایاکہ پی ٹی ٹیچر ویشنو اسکول میں لڑکیوں کے ساتھ نازیباحرکت کرتا تھا۔ جس کے باعث اسکولی طلباء خوف کی وجہ سے کوئی شکایت نہیں کرتے تھے۔

حیدرآباد: عطاپور کے ایک خانگی اسکول میں نابالغ طالبہ کو جوآٹھویں جماعت کی بتالی گئی ہے۔
ہراساں کرنے پر لڑکی کے والدین اور رشتہ داروں نے پی ٹی ٹیچر کو زدوکوب کیااوراسکول کے فرنیچرکی توڑ پھوڑ کی۔
پولیس نے بتایاکہ پی ٹی ٹیچر ویشنو اسکول میں لڑکیوں کے ساتھ نازیباحرکت کرتا تھا۔ جس کے باعث اسکولی طلباء خوف کی وجہ سے کوئی شکایت نہیں کرتے تھے۔
ایک اسکول کی لڑکی نے آج اپنے والدین کو پی ٹی ٹیچر کی نازیبا حرکات سے واقف کروایا۔
جس پر برہم والدین اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اسکول پہونچے اوراسکول کے فرنیچرکونقصان پہونچایا اورپی ٹی ٹیچر ویشنو کو زدوکوب کیا۔
اسکول مینجمنٹ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ویشنوکے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔ پولیس عطا پورمصروف تحقیقات ہے۔