کھیل

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے تمام مہمانوں سے خوش آمدید کہا۔ ان کی تقریر کے اختتام پر آتش بازی، روشنیوں، جھنڈوں اور جرسیوں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آغاز ہوا۔

دوحہ: قصہ گوئی، موسیقی اور 60 ہزار فٹ بال شائقین کے درمیان اتوار کو یہاں البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہوا۔

افتتاحی تقریب کے پہلے پروگرام میں ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین نے کہانی سنانے والے کا کردار ادا کرتے ہوئے قطری موسیقار ڈانا کے ساتھ مل کر انسانی اتحاد کی کہانی سنائی۔ میزبان ملک کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے قطری خواتین، ملاح، اونٹ اور اونٹ چلانے والوں نے بھی تقریب میں حاضرین کے دل موہ لیے۔

شام کی دوسری پریزنٹیشن میں فری مین نے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شریک تمام ممالک کا تعارف کرایا۔ اسٹیج پر موجود فنکاروں نے اسٹیڈیم کو ایل ای ڈی اسٹکس سے روشن کیا، جس کے بعد ان کے ساتھی ٹورنامنٹ میں شریک 32 ممالک کے جھنڈے اٹھائے اسٹیج پر چلے آئے۔

تمام اقوام کے استقبال کے بعد گزشتہ ورلڈ کپ کے انعقاد کا جشن منایا گیا۔ ٹورنامنٹ کے پچھلے ایونٹس کے تھیم گانوں سے البیت اسٹیڈیم گونج اٹھا۔ اس کے علاوہ پچھلے ایونٹس کے شوبانکروں نے بھی اسٹیج پر آکر مقابلے سے وابستہ یادوں کو تازہ کیا۔ اس پریزنٹیشن کے اختتام کے بعد اسٹیج پر ورلڈ کپ 2022 کا میسکوٹ ‘لائب’ پیش کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کا مکمل سماں بندھنے کے بعد کوریائی فنکار جنگ کوک شام کا سب سے روشن ستارہ بن کر ابھرا۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آفیشل ترانہ ‘ڈریمر’ فٹ بال شائقین کے سامنے پیش کیا، جس کے بول ہیں "دیکھو ہم کون ہیں، ہم خواب دیکھنے والے ہیں، ہم اسے پورا کریں گے کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں۔ دیکھو ہم کون ہیں، ہم خواب دیکھنے والے ہیں، ہم اسے پورا کریں گے کیونکہ ہم (خواب) دیکھ سکتے ہیں۔”

https://twitter.com/PeninsulaQatar/status/1594352006025515009?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1594352006025515009%7Ctwgr%5Ee8fe64b946e0cbcf7bac9768552ebcd958d361d5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmunsifdaily.com%2Fnews%2Fsports-news%2Ffifa-world-cup-morgan-freeman-bts-jung-kook-lit-up-opening-ceremony%2F

جنگ کوک کے ارد گرد سفید پوش اداکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج کو شاندار بنا رہے تھے۔ ا گانے نے اس امید کو اجاگر کیا کہ جو ہر ورلڈ کپ ہر چار سال میں لاتا ہے۔ اپنی موسیقی سے جنگ کوک نے امید ظاہر کی کہ یہ ایونٹ ہر بار کی طرح فٹ بال شائقین کے دل جیت لے گا۔

جنگ کوک کے بعد شیخ تمیم بن حماد الثانی نے رات کی پہلی تقریر کی اور تمام مہمانوں کو عرب ثقافت کی طرف کھلے بازوؤں سے خوش آمدید کہا۔ ان کی تقریر کے اختتام پر آتش بازی، روشنیوں، جھنڈوں اور جرسیوں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آغاز ہوا۔