حج 2024مذہب

قربانی و عقیقہ – ایک جانور میں

جیسے قربانی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی قربت اور عبادت ہے ، ویسے ہی عقیقہ کا مقصد بھی شکرانہ کے طور پر عبادت اور قربت ہی ہے۔ ؛

سوال:- کیا عقیقہ میں خاندان والے یا دوست احباب ایک گائے میں بہ حساب دوحصے فی لڑکا اور ایک حصہ فی لڑکی دے سکتے ہیں ؟

نیز کیا ایک ہی گائے میں بقرعید کی قربانی اور عقیقہ کے حصے لئے جاسکتے ہیں؟ (بدرالاسلام، محمد نگر )

جواب:- جیسے قربانی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی قربت اور عبادت ہے ، ویسے ہی عقیقہ کا مقصد بھی شکرانہ کے طور پر عبادت اور قربت ہی ہے ؛

اس لئے فقہاء نے دونوں کو ایک ہی حکم میں رکھا ہے ، دو بکرے کی جگہ دو حصہ اور ایک بکرے کی جگہ ایک حصہ بھی عقیقہ کے لئے کافی ہے ،

نیز یہ بات بھی درست ہے کہ ایک ہی جانور میں کچھ حصے قربانی کے ہوں اور کچھ عقیقہ کے،

فتاویٰ عالمگیری میں تفصیل سے اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ اگر عبادت کی جہتیں الگ الگ ہوں اور ایک جانور میں ان کے حصے کئے جائیں تو یہ بھی درست ہے ،

اس میں یہ صراحت بھی ہے کہ قربانی کے ساتھ عقیقہ کے حصے لئے جاسکتے ہیں:

وکذالک إن أراد بعضھم العقیقۃ عن ولد ولد لہ قبل(الفتاوی الہندیۃ : ۵/۳۰۴ ، نیز دیکھئے :ـ الفتاوی البزازیۃ علی ھامش الفتاوی الھندیۃ : ۶/۲۹۰ )

a3w
a3w