حیدرآبادسوشیل میڈیا

مکرم جاہ بہادر کے جانشین عظمت جاہ کی تاج پوشی

پرنس عظمت جاہ ایک پیشہ ور فوٹوگرافر وفلم میکر ہیں جنہوں نے ہالی ووڈکے کئی مشہور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیاہے‘نے ہفتہ کے روز اپنے والد آصف ثامن مکرم جاہ بہادر کے جانشین کاعہدہ سنبھال لیاہے۔

حیدرآباد: پرنس عظمت جاہ ایک پیشہ ور فوٹوگرافر وفلم میکر ہیں جنہوں نے ہالی ووڈکے کئی مشہور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیاہے‘نے ہفتہ کے روز اپنے والد آصف ثامن مکرم جاہ بہادر کے جانشین کاعہدہ سنبھال لیاہے۔

مکرم جاہ بہادر آٹھویں اورآخری خطابی نظام تھے جن کا گزشتہ ہفتہ ترکی میں انتقال ہوگیاتھا۔ چومحلہ پیالیس میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں خاندان کے قریبی ارکان شریک تھے۔ اس تقریب میں پرنس عظمت جاہ کی اپنے والد میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کے جانشین کے طورپرتاج پوشی کی گئی۔

مکرم جاہ کی پہلی اہلیہ و عظمت جاہ کی والدہ پرنسس اسریٰ‘بہن شہکار اور خاندان کے دیگر افراد دستاربندی یا تاج پوشی کی اس تقریب میں شریک تھے۔یہ وہی چومحلہ پیالیس ہے جہاں حیدرآباد کے آخری حکمراں آصف سابع میر عثمان علی خان بہادر کے انتقال کے بعد 1967 میں مکرم جاہ بہادر کی تاج پوشی کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کے مطابق آصف جاہی خاندان نے میر محمدعظمت علی خان عظمت جاہ کوآصف ثامن نواب میر برکت علی خاں والاشان مکرم جاہ بہادر کا جانشین قرار دیاتھا۔ عظمت جاہ‘مکرم جاہ بہادر کے بڑے فرزند ہیں۔

نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی خواہش اورفرمان کے مطابق اپنی زندگی میں آصف ثامن (آٹھویں نظام) نے میرعظمت علی خان عظمت جاہ کواپنا جانشین مقرر کیاتھا اوران کے والد عظمت جاہ کو نویں نظام کے طورپر تسلیم کیاتھا۔دفتر نظام چومحلہ پیالیس سے جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔

جمعہ 20جنوری کوچومحلہ پیالیس میں اس سلسلہ میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مکرم جاہ بہادر کے فرمان اور خواہش کے مطابق ان کے بڑے فرزند میر محمدعظمت علی خان عظمت جاہ بہادر کی نویں نظام کی حیثیت سے تاج پوشی کی گئی۔

عظمت جاہ بہادر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تاج پوشی کی رسم 299 برسوں سے موجود آصف جاہی خاندان کے رسم ورواج‘روایت کے مطابق انجام دی گئی۔ نویں نظام (رسمی خطاب) میر محمدعظمت علی خان عظمت جاہ بہادر‘23جولائی1960 کولندن میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم لندن میں پائی۔ بعدازاں انہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے۔