دہلی

دہلی میٹرو کے 20 سال مکمل

6 اسٹیشنوں اور صرف 8.2 کیلو میٹر طویل لائن سے معمولی آغاز کے ساتھ دہلی میترو 2022ء میں اپنے نیٹ ورک میں 390 کیلو میٹر تک اضافہ کرتے ہوئے 20 سال کے دوران سرگرم سفر طے کرلیا ہے۔

نئی دہلی: 6 اسٹیشنوں اور صرف 8.2 کیلو میٹر طویل لائن سے معمولی آغاز کے ساتھ دہلی میترو 2022ء میں اپنے نیٹ ورک میں 390 کیلو میٹر تک اضافہ کرتے ہوئے 20 سال کے دوران سرگرم سفر طے کرلیا ہے۔

ویلکم میٹرو اسٹیشن پر آج ایک یادگار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سفیر جاپان برائے ہند ہیروشی سوزوکی دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر وکاس کمار اور دیگر نے شرکت کی۔

سفیر جاپان نے اپنے خطاب میں دونوں ملکوں کے مابین سفارتی اور ثقافتی تعلقات اور کیونکر دہلی میٹرو ایک مثالی پراجکٹ کے طور پر ابھرا پر زور دیا۔

بعد ازاں اسٹیشن پر دہلی میٹرو کی کارکردگی کے 20 سال کی تکمیل پر جاپانی سفیر نے ایک مستقل نمائش کا افتتاح کیا۔