دہلی

دہلی کے سرکاری اسکولوں کی تجدید سسوڈیہ نے کی: کجریوال

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں کی تجدید صرف منیش سسوڈیہ کے سبب ہوئی ہے، جو روزانہ 6 بجے ان کا معائنہ کرنے جاتے تھے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں کی تجدید صرف منیش سسوڈیہ کے سبب ہوئی ہے، جو روزانہ 6 بجے ان کا معائنہ کرنے جاتے تھے۔

مشرقی ونود نگر میں راجکیا سرودیا کنیا ہال ودیالیہ کی نئی عمارت کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کے دوران انھوں نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہا کہ عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر یہ کولمبیا یونیورسٹی جیسی دکھائی دے گی۔

اپنے ڈپٹی چیف منسٹر و سابق وزیر تعلیم کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ کرپشن کا الزام عائد کرکے وہ (مرکزی حکومت) انھیں جیل بھیجی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشوت خور لیڈر صبح 6 بجے اسکولوں کا معائنہ کرنے نہیں جاتے اور بتایا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلباء اعلیٰ درجوں میں کامیاب ہورہے ہیں، حتیٰ کہ وہ مسابقتی امتحانات کامیاب کرکے ڈاکٹر، انجینئر اور پولیس عہدیدار منتخب ہورہے ہیں۔

تعلیمی معیار بڑھانے کے پیچھے ایک ہی شخص کارفرما ہے اور وہ ہے منیش سسوڈیہ۔ کجریوال نے یہ بات بتائی۔