دہلی

دہلی یونیورسٹی کے پراکٹر نے راہول گاندھی کا خیرمقدم کیا تھا،کانگریس نے ویڈیو جاری کیا

دہلی یونیورسٹی کی جانب سے راہول گاندھی کو یونیورسٹی ہاسٹل کے اچانک دورہ پر دی گئی نوٹس کے ایک دن بعد کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کیا کہ یونیورسٹی کی پراکٹر(مودب جامعہ) نے کس طرح راہول کا خیرمقدم کیا تھا حتی کہ ان کے ساتھ بات چیت بھی کی تھی۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کی جانب سے راہول گاندھی کو یونیورسٹی ہاسٹل کے اچانک دورہ پر دی گئی نوٹس کے ایک دن بعد کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کیا کہ یونیورسٹی کی پراکٹر(مودب جامعہ) نے کس طرح راہول کا خیرمقدم کیا تھا حتی کہ ان کے ساتھ بات چیت بھی کی تھی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

آئی وائی سی کے صدر سرینواس بی وی نے راہول گاندھی کی پراکٹر کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو ٹویٹر پر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی لیڈر ”رجنی ابی نے جو دہلی یونیورسٹی کے پراکٹر ہیں شری راہول جی کا ڈی یو کینٹین میں اس طرح خیرمقدم کیا تھا۔

اس ویڈیو میں رجنی ابی کو راہول گاندھی سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اگر آپ آئے ہیں تو آپ کا یونیورسٹی میں تہ دل سے خیرمقدم ہے برائے مہربانی اپنا کام جاری رکھیں۔

راہول گاندھی نے ابی سے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ شامل ہوجائیں جس پر ابی نے جواب دیا تھا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔

کانگریس لیڈر نے پراکٹر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے ان کے ساتھ دھکم پیل کی تھی اور کس نے کی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ شاید کوئی طالب علم رہا ہوگا۔

رجنی نے راہول گاندھی سے بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں بھی ایک سوال پوچھا تھا اور یہ جاننا چاہا تھا کہ آیا یاترا کے بعد ہندوستان کے بارے میں ان کا نقطہ نظر تبدیل ہوگیا ہے جس پر گاندھی نے انہیں جواب دیا تھا کہ انہیں ہر جگہ پیار اور محبت حاصل ہوئی اور نفرت ایک فالتو چیز ہے۔