تلنگانہ
تلنگانہ میں مزید چار دن بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات ہند کے مطابق خلیج بنگال میں بنے دباؤ کے اثر سے تلنگانہ بھر میں آئندہ چار دنوں تک بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات ہند کے مطابق خلیج بنگال میں بنے دباؤ کے اثر سے تلنگانہ بھر میں آئندہ چار دنوں تک بارش کا امکان ہے۔
آج جگتیال، راجنا سرسلہ، جنگاوں اور سدی پیٹ اضلاع میں شدید تا شدید ترین بارش کا امکان ہے، جب کہ کل مُلگ، کھمم، بھوپال پلی اور کوتہ گوڑم اضلاع میں شدیدبارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ دیگر اضلاع میں ہلکی تااوسط کی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے مختلف حصوں میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ریاست بھر میں درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔