شمالی بھارت
راجستھان میں 500 مدرسوں میں اسمارٹ کلاس روم کیلئے 13 کروڑ منظور
اشوک گہلوت حکومت نے چہارشنبہ کے روز 13.10 کروڑ روپے منظور کئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مدرسہ بورڈ کی جانب سے منظورہ ریاست کے 500 دینی مدارس میں اسمارٹ کلاس روم قائم کئے جاسکیں۔
جئے پور: اشوک گہلوت حکومت نے چہارشنبہ کے روز 13.10 کروڑ روپے منظور کئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مدرسہ بورڈ کی جانب سے منظورہ ریاست کے 500 دینی مدارس میں اسمارٹ کلاس روم قائم کئے جاسکیں۔
عہدیداروں کے مطابق 2.62 لاکھ روپے کے فنڈس ہر مدرسہ میں اسمارٹ کلاس روم قائم کرنے کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔
چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے ریاست کے رجسٹرڈ شدہ مدرسوں میں اسمارٹ کلاس روم قائم کرنے کے منصوبوں کا اعلان ریاستی بجٹ 2022-23 کی پیش کشی کے دوران کیا تھا۔