تلنگانہ

راجگوپال ریڈی کی 21 اگست کو بی جے پی میں شمولیت متوقع

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی جنہوں نے اسمبلی اور کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے‘نے 21اگست کو بی جے پی میں شامل ہونے کافیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی جنہوں نے اسمبلی اور کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے‘نے 21اگست کو بی جے پی میں شامل ہونے کافیصلہ کیا ہے۔

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے آج اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ 21اگست کومرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے اور بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔

راج گوپال ریڈی نے کہاکہ بی جے پی کے قائد جی وویک کے ہمراہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرچکے ہیں۔انہوں نے امیت شاہ کو بتایا کہ ان کے ساتھ کئی کانگریس قائدین اور کارکن بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد ریاست میں زبردست سیاسی تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی بھی بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

کانگریس کی باگ ڈور غلط ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔ تلگودیشم پارٹی سے کانگریس میں شامل ہونے والے شخص کوپارٹی کاصدر بنایاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی کا کوئی اچھاکردار نہیں ہے۔

a3w
a3w