بھارت

راہول کو’کانگریس جوڑو‘ یاترا شروع کرنے بی جے پی کامشورہ

بی جے پی اترپردیش یونٹ کے صدر بھوپیندرسنگھ چودھری نے آج راہول گاندھی کوکانگریس جوڑو یاترا شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

بلیا: بی جے پی اترپردیش یونٹ کے صدر بھوپیندرسنگھ چودھری نے آج راہول گاندھی کوکانگریس جوڑو یاترا شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

چودھری نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی کو اپنی بھارت جوڑو یاترا‘ پشاور، کراچی یااسلام آباد سے شروع کرنی چاہئے تھی۔

کانگریس کے دورحکومت میں ہی ملک کابٹوارہ ہواتھا۔ اس کے بعد سے کوئی بٹوارہ نہیں ہوا۔

چودھری نے کہاکہ بھارت جوڑویاترا شروع کرنے کے بعد راہول گاندھی کو راجستھان اوردیگر ریاستوں میں پارٹی میں اختلافات کے پیش نظرکانگریس جوڑو یاتراشروع کرنی چاہئے تھی۔