حیدرآباد

آئندہ سال سے حیدرآباد میں فرنچ بیورو کے قیام کا امکان

آئندہ سال 2023 کے وسط سے حیدرآباد میں فرنچ بیورو کے آغاز کا امکان ہے۔ نیا فرنچ بیورو (قونصل خانہ) کے ذریعہ تجارتی، ثقافتی اور ویزا خدمات انجام دی جائیں گی۔

حیدرآباد: آئندہ سال 2023 کے وسط سے حیدرآباد میں فرنچ بیورو کے آغاز کا امکان ہے۔ نیا فرنچ بیورو (قونصل خانہ) کے ذریعہ تجارتی، ثقافتی اور ویزا خدمات انجام دی جائیں گی۔

حیدرآباد میں فرنچ بیورو کے آغاز سے طلبا اور تجارتی برادری کو فائدہ ہوگا۔ کارگذار صدر ٹی آر ایس و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ہوٹل تاج کرشنا میں فرنچ بزنس مشن سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں روبہ عمل صنعتی اور سرمایہ کاری پالیسی، صنعت کاروں اور سرمایہ کارو ں کو فراہم مراعات سے واقف کرایا۔

انہوں نے حیدرآباد میں فرنچ بیورو/ ہاوز آف فرانس قائم کرنے کے حکومت فرانس کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فرانس کے فیصلہ سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تلنگانہ اور فرانس کے درمیان تجارت اور عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔

اس موقع پر سفیر فرانس متعینہ ہند پاول ہر مولین گیرارڈ ولف، پرنسپل سکریٹری محکمہ صنعت وکامرس جیش رنجن، اسپیشل سکریٹری محکمہ صنعت ای وشنو وردھن ریڈی ودیگر موجود تھے۔

a3w
a3w