شمالی بھارت

راہول گاندھی کی تعریف مہنگی پڑگئی، عمران مسعود کو بی ایس پی نے پارٹی سے خارج کردیا

مغربی اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بااثر مسلم رہنما عمران مسعود نے 23 اگست کو لکھنو میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔

لکھنو: کانگریس قائد راہول گاندھی کے گُن گانے کے چند گھنٹے بعد بی ایس پی صدر مایاوتی نے اپنی پارٹی کے قائد عمران مسعود کو پارٹی مخالف سرگرمیوں پر پارٹی سے خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں
مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا

 اس پر اپنے ردعمل میں عمران مسعود نے کہا کہ مایاوتی‘ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بتائے گئے راستہ سے ہٹ گئی ہیں اور گزشتہ 10 سال میں پارٹی کے زوال کے لئے وہی ذمہ دار ہیں۔

 عمران مسعود نے اپنے اگلے سیاسی اقدام کے بارے میں وضاحت تو نہیں کی تاہم اتنا ضرور کہا کہ وہ سماج کے کمزور اور دبے کچلے لوگوں کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

مغربی اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بااثر مسلم رہنما عمران مسعود نے 23  اگست کو لکھنو میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی طلب کردہ میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے ساتھ کام کرنا بہتر ہوگا۔ وہ پارٹی کے عام ورکرس کے مسائل سمجھ سکتے ہیں۔ عمران مسعود نے کہا کہ میں نے 2022 کے اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس چھوڑکر غلطی کی۔ میں نے اپنے حامیوں کے دباؤ میں کانگریس چھوڑی تھی۔

 کانگریس چھوڑنے کے بعد بھی کانگریس قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سے میرے تعلقات اچھے رہے ہیں۔ میں دونوں کی عزت کرتا ہوں۔ بی ایس پی میٹنگ میں عدم شرکت پر انہوں نے کہا کہ مجھے لکھنو میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

 میں فی الحال بی ایس پی کارکن ہوں اور پارٹی صدر مایاوتی کی ہدایت پر لوک سبھا الیکشن کی تیاری کررہا ہوں۔ میں سہارنپور حلقہ سے مقابلہ کروں گا۔ میں نے پارٹی قیادت پر واضح کردیا کہ 2024کا لوک سبھا الیکشن لڑوں گا۔  2019 میں حاجی فضل الرحمن نے بی ایس پی ٹکٹ پر سہارنپور کی پارلیمانی نشست جیتی تھی۔

 انہوں نے بی جے پی امیدوار راگھو لکھن پال کو ہرایا تھا۔ 2022 کے اسمبلی الیکشن سے قبل عمران مسعود نے کانگریس چھوڑکر سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ ان کے بھائی نعمان مسعود بی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ نعمان مسعودنے سہارنپور کی گنگوہ نشست سے الیکشن لڑا تھا۔

a3w
a3w