تلنگانہحیدرآباد

ہائی کورٹ کی ہدایت پر ای وی ایمس کے ا سٹرانگ روم کی کشادگی

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر عہدیداروں نے جگتیال ضلع کے دھرماپوری اسمبلی حلقہ کے ای وی ایمس والے سٹرانگ روم کو کھولا گیا ہے جہاں اس حلقہ کے ای وی ایم کو محفوظ رکھاگیا تھا۔

کانگریس امیدوار اے لکشمن کمار نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ 2018 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور کے ایشور جو فی الحال وزیر ہیں کو کامیاب قراردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے ایشور کا انتخاب غیر قانونی تھا۔ انہوں نے وی وی ایمس کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خواہش کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔لکشمن کمار نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں کیونکہ انہیں 441 ووٹوں کے فرق سے شکست ہوئی۔

ہائی کورٹ جس نے ان کی عرضی کی سماعت کی، نے ریٹرننگ آفیسر بھکشاپتی کو اسٹرانگ روم کھولنے کی ہدایت دی۔ مقامی آر ڈی او اور ایم آر او کے ساتھ ساتھ جگتیال کلکٹر یاسمین بھاشا نے تقریباً 120 عہدیداروں کی موجودگی میں اس اسٹرانگ روم کو کھولا۔

اس کی تفصیلات ہائی کورٹ کو بھیجی جائے گی۔اسٹرانگ روم کوکھولنے کے موقع پر کانگریس امیدوار لکشمن کمار بھی موجود تھے لیکن، وزیر ایشور موجود نہیں تھے۔

ان کی جانب سے ڈی سی ایم ایس کے چیرمین سری کانت ریڈی موجود تھے۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی اب دلچسپی کا باعث ہے۔ سیاسی حلقوں میں بھی یہ موضوع بحث بن گیا ہے۔