مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 7 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 7 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1586- مغل فوج کشمیر میں داخل ہوئی۔

1701۔ جرمنی ، انگلینڈ اور ہالینڈ نے فرانس مخالف سمجھوتے پر دستخط کئے ۔

1708- سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ جی کا قتل کیا گیا۔

۔1737 بنگال میں آنے والے خوفناک طوفان میں تین لاکھ افراد مارے گئے۔

1812۔ نیپولین نے روسی فوج کو شکست دی۔

1860۔ لیڈی ایلگین کے جہاز کے لیک مشیگن میں ڈوبنے سے 400 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی۔

1902۔ آسٹریلیا میں بھیانک قحط سالی کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے بارش کے لئے ایک ساتھ دعا کی۔

1906۔ بینک آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔

1914- ہندستان کی مشہور گلوکارہ بیگم اختر کی پیدائش ہوئی۔

1919- گاندھی جی کی ’نوجيون‘ میگزین کی اشاعت ہوئی۔

1923۔ویانا میں انٹرپول کا قیام عمل میں آیا۔

1929۔ فن لینڈ میں ایک جھیل میں اسٹیمر کے ڈوبنے سے 136 لوگوں کی موت ہوئی۔

1931۔ لندن میں گول میز کانفرنس کا دوسرا سیشن شروع ہوا۔

1940۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی نے فضائیہ سے برطانوی شہروں پر بمباری شروع کی۔

1942- امریکی اور برطانوی حکومت نے اقوام متحدہ کے قیام کا اعلان کیا۔

1943۔ ٹیکساس کے ہسٹن میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 45 لوگوں کی موت ہوئی۔

1949- مشرقی جرمنی، ڈیموکریٹک حکومت کے وجود میں آنے سے ایک علاحدہ ملک بنا۔

1950- چین میں کمیونسٹ حکومت کے قیام کے ایک سال بعد فوج نے تبت پر حملہ کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لیا۔

1950- سماجی خدمت گزار مدر ٹریسا نے کولکتہ میں مشنری آف چیریٹی قائم کیا۔

1952- چندی گڑھ کو پنجاب کی راجدھانی بنایا گیا۔

1959- سوویت روس کے خلائی جہاز لونر -3کے ذریعے چاند کے خفیہ حصے کی تصویر لی گئی۔

۔1962 سوویت یونین نے نووایا جیملیلیا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

۔1963 ہیتی اور ڈومنکن جمہوریہ میں سمندری طوفان فلورا میں 7190 افراد مارے گئے۔

1965۔ ہندستانی سرحد پر چین کے ذریعہ فو ج کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

1977۔ ایتھوپیا نے صومالیہ کے ساتھ سفارتی تعلق ختم کئے۔

1977- سوویت روس نے چوتھا آئین نافذ کیا۔

۔1981 مصر میں حسنی مبارک نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھالا۔

۔1992 ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی تشکیل عمل میں آئی۔

1999۔ یونان کی راجدھانی ایتھنس میں 5.9 کی شد ت سے زلزلہ آنے سے 143 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے اور پچاس ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

2000- ڈبلیوڈبلیوایف-انڈیا نے پہلا راجیو گاندھی وائلڈ لائف تحفظاتی ایوارڈ حاصل کیا۔

2000- جاپان میں انسانی کلوننگ تعزیراتی جرم قرار دیا گیا۔

2001- دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا آپریشن’ایڈیورنگ فریڈم‘ شروع۔

2002۔ ایاز الدین احمد بنگلہ دیش کے نئے صد ر بنے۔

2002۔ فجی کے وجے سنگھ ٹائیگر ووڈز کو پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر ایک گولف کھلاڑی بنے۔

2005۔ مصر میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخاب ہوا۔

2008- فلسطین کے صدر محمود عباس چار دن کے دورے پر ہندستان پہنچے۔

2009۔ ہندستان کے پنکج اڈوانی نے عالمی پیشہ ور بلیئرڈس خطاب جیتا۔

a3w
a3w