حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس لیڈرسراونتی بی آرایس میں شامل

سراونتی نے کہا کہ بی آرایس میں شمولیت کا ان کا فیصلہ کافی سونچ سمجھ کر لیاگیا ہے۔ ایسی جگہ پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے جہاں عزت نہ ہو۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی لیڈر پی سراونتی نے آج تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے گذشتہ روز کانگریس سے استعفی دے دیاتھا۔ پارٹی کے کارگزار صدر اور وزیر تارک راما راو نے انہیں گلابی کھنڈوااڑھا کر پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراونتی نے کہا کہ بی آرایس میں شمولیت کا ان کا فیصلہ کافی سونچ سمجھ کر لیاگیا ہے۔ ایسی جگہ پر رہنے کی ضرورت نہیں ہے جہاں عزت نہ ہو۔  انہوں نے کہاکہ وہ عہدہ کیلئے بی آرایس میں شامل نہیں ہوئی ہیں، تلنگانہ کی ترقی صرف اسی پارٹی سے ممکن ہے۔