روزگار کے مسئلہ پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات لڑے جائیں گے: بی جے پی
تلنگانہ بی جے پی نے آنے والے انتخابات کے لئے ”تمام اہل نوجوانوں کے لئے روزگار کو یقینی بنانے کنول کو ووٹ دیں“ نعرہ کے ساتھ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چمپاپیٹ میں ریاستی عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی نے آنے والے انتخابات کے لئے ”تمام اہل نوجوانوں کے لئے روزگار کو یقینی بنانے کنول کو ووٹ دیں“ نعرہ کے ساتھ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چمپاپیٹ میں ریاستی عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے پارٹی قائدین اور ارکان پر زور دیا کہ وہ گھر گھر شدت کے ساتھ مہم کے دوران اس نعرہ کی تشہیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت سے بیشتر پہلووں میں ریاست کو فائدہ ہوگا۔
ان کوششوں کے حصہ کے طور پر پارٹی نے 30مئی سے 30جون تک مہا جن سمپرک ابھیان کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گزشتہ 9برسوں کے دوران مودی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے عوام کو واقف کروانا ہے جس کے نتیجہ میں ملک کی ترقی ہوئی ہے اور اس کے فائدے تلنگانہ کو ملے ہیں۔
بنڈی سنجے نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت مودی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں پر عمل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ ان پروگراموں کے بارے میں عوام بشمول پرجاسنگرام یاترا کے دوران بڑے پیمانہ پر مہم چلائیں۔
انہوں نے غریبوں کو اونچا اٹھانے کے لئے مودی حکومت کے بیشتر اقدامات جیسے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بیت الخلاوں کی تعمیر‘ قومی دیہی طمانیت روزگار پروگرام اور دیہی انفرااسٹرکچر کی ترقی بشمول روڈ نیٹ ورکس سے عوام کو واقف کروائیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19کی وباء کے سبب شدید معاشی بحران کے باوجود مودی کی قیادت میں ہندوستان معاشی طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔
عالمی سطح پر اس کا درجہ 10سے 5ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے تلنگانہ کے دیہی اانفرااسٹرکچر کی ترقی کے لئے 16ہزار کروڑ روپئے صرف کئے ہیں۔ 35ہزار کروڑ روپئے بیشتر ریلوے پراجکٹس اور 1.50لاکھ کروڑ روپئے ریاست میں قومی شاہراہ کے لئے صرف کئے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے ریاست کے کمزور طبقات کے لئے 2.40لاکھ مکانات کی منظوری دی ہے اور مزید5لاکھ مکانات کی منظوری کے لئے مودی حکومت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے مکانات کی تعمیر نہیں کی ہے۔