روس کی جانب سے فوج میں قیدیوں کی بھرتی
روس اور یوکرین جنگ کی وجہ نہ صرف عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں بلکہ معاشی بحران بھی بڑھتا جارہا ہے، اس کے علاوہ جنگ میں حصہ لینے کے لئے افراد کی بھرتی بھی کی جارہی ہے۔
ماسکو: روس اور یوکرین جنگ کی وجہ نہ صرف عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں بلکہ معاشی بحران بھی بڑھتا جارہا ہے، اس کے علاوہ جنگ میں حصہ لینے کے لئے افراد کی بھرتی بھی کی جارہی ہے۔
روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے کے لئے قیدیوں کی بھرتی بھی کی جارہی ہے۔ یہ بات حقوق انسانی سے متعلق سرگرم کارکنوں نے بتائی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایسے قیدی جو کہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لیں گے، اُن کے خلاف جرائم کی کارروائیاں روک دی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عرصہ دراز سے جنگ جاری رہنے کی وجہ کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ قیدیوں سے متعلق اُمور کے عہدیدار رومانوف نے بتایا کہ ماسکو کی جانب سے قیدیوں کی بھرتی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ یوکرین کے خلاف مؤثر لڑائی جاری رکھی جاسکے۔
اِس سلسلہ میں قیدیوں سے مختلف وعدے بھی کئے گئے ہیں۔ 24 / فروری کو جب کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیا گیا صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ یہ بات خبر رساں ادارہ ڈی پی اے نے بتائی۔ حکام کی جانب سے سڑکوں پر اشتہارات لگائے گئے ہیں جس میں عوام کو یوکرین جنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے فوج میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔