کھیل

رونالڈو کے جانے کا نتیجہ، مانچسٹر یونائٹیڈ کو تاریخ کی بدترین شکست

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائٹیڈ پریمیر لیگ کی کامیاب ترین ٹیم ہے۔ پریمیئر لیگ کا آغاز 1992 میں ہوا تھا۔ ٹیم اب تک 13 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔

لیورپول: انگلینڈ کی فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائٹیڈ پریمیر لیگ کی کامیاب ترین ٹیم ہے۔ پریمیئر لیگ کا آغاز 1992 میں ہوا تھا۔ ٹیم اب تک 13 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔

لیکن اتوار کو مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپنی پریمیئر لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یونائیٹڈ نے گزشتہ ہفتے کاراباؤ کپ جیتا تھا لیکن اب اسے پریمیر لیگ کے میچ میں لیورپول کے خلاف 7-0 کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

42 ویں منٹ تک اسکور 0-0 تھا۔ لیورپول نے اگلے 8 منٹ میں 3 گول کیے۔ کوڈی گاکپو نے 43 ویں اور 50 ویں منٹ میں گول کیا۔ ڈارون نونیز نے 47ویں منٹ میں گول کیا۔ نونیز نے 75 ویں منٹ میں ایک اور گول کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد صلاح نے 66 ویں اور 83 ویں جبکہ رابرٹو فرمینو نے 88 ویں منٹ میں گول کئے۔

یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی تاریخ کی مشترکہ سب سے بڑی شکست بھی تھی۔ وہ 10 اپریل 1926 کو بلیک برن روورز سے، 27 دسمبر 1930 کو ایسٹن ولا سے اور باکسنگ ڈے 1931 کو وولور ہیمپٹن سے 7-0 سے ہارگئے۔ ایرک ٹین ہاگ کی ٹیم کے خلاف یہ لیورپول کی سب سے بڑی جیت بھی ہے۔

1895 میں لیورپول نے یونائیٹڈ کے خلاف 7-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے 25 میچوں میں 15 جیت اور 4 ہار کے ساتھ 49 پوائنٹس حاصل کئے۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔

آرسنل 26 میچوں میں 63 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور مین سٹی 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لیور پول 25 میچوں میں 42 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہ کلب کی گزشتہ 5 میچوں میں چوتھی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی پریمیر لیگ کے آخری 5 میچوں میں یہ یونائیٹڈ کی پہلی شکست ہے۔