کھیل

روہت کو فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:کپل

موہالی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے موجودہ ٹسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی فٹنس پر سخت بات کردی۔

متعلقہ خبریں
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فٹ ہونا بہت ضروری ہے اور ایک کپتان کیلئے تو یہ زیادہ ضروری ہے۔ کپل دیو نے کہاکہ اگر آپ فٹ نہیں ہیں تو یہ شرم کی بات ہے۔

کپل دیو نے کہاکہ روہت شرما کو اپنی فٹنس پر محنت کرنے کی ضرورت ہے، وہ اچھے بیٹر ہیں لیکن جب آپ ان کی فٹنس پر بات کرتے ہیں تو ان کا وزن تھوڑا زیادہ لگتا ہے کم ازکم ٹی وی پر تو ایسا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہاکہ کسی کو ٹی وی پر اور پھر اصل زندگی میں دیکھنا الگ بات ہے۔

ورلڈکپ فاتح کپتان کپل نے کہاکہ روہت اچھا کھلاڑی اور اچھا کپتان ہے لیکن انہیں فٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ کپل دیو نے ویراٹ کوہلی کی مثال بھی دی اور کہاکہ جب بھی آپ کوہلی کو دیکھتے ہیں تو ان کی فٹنس کی تعریف کرتے ہیں۔

کوہلی موجودہ ٹیم میں سب سے فٹ کھلاری ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ فٹنس پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ کپل نے کہاکہ کوہلی اپنی فٹنس کی وجہ سے مزید پانچ برس کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔