حیدرآباد

ریونت ریڈی کواضافی سیکوریٹی فراہم کرنے ہائی کورٹ کاحکم

تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے پیر کے روز ریاستی حکومت کوحکم دیا کہ وہ صدرپردیش کانگریس تلنگانہ اے ریونت ریڈی کی پدیاترا کوزائدسیکوریٹی فراہم کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے پیر کے روز ریاستی حکومت کوحکم دیا کہ وہ صدرپردیش کانگریس تلنگانہ اے ریونت ریڈی کی پدیاترا کوزائدسیکوریٹی فراہم کرے۔

اے ریونت ریڈی کی عرضی پرریاستی ہائی کورٹ نے حکومت کوصدرٹی پی سی سی کی پدیاترا کے لئے اضافی سیکوریٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت العالیہ نے یہ احکام جاری کئے۔

حکومت نے عدالت کوبتایا کہ کانگریس قائد کی پدیاترا کے اطراف سیکوریٹی کے 69 جوان متعین رہتے ہیں۔ریونت ریڈی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ حکومت صرف پدیاترا بندوبست اورٹرافک کوباقاعدہ بنانے کے لئے سیکوریٹی جوان فراہم کررہی ہے۔

دونوں فریقین کی بحث کی سماعت کے بعد عدالت نے حکومت کوحکم دیا ہے کہ وہ ریونت ریڈی کی یہ پدیاترا کیلئے اضافی سیکوریٹی فراہم کرے۔

عدالت العالیہ نے ریونت ریڈی جہاں شب بسری کریں گے وہاں بھی اضافی سیکوریٹی فراہم کرنے کاحکم دیاہے۔ریونت کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑویاترا کریم نگر میں جاری ہے۔