انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

چیف منسٹرمہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے اتوار کے دن بالی ووڈ سوپراسٹارسلمان خان سے فون پر بات چیت کی اور یہ کہتے ہوئے پوری مدد کا تیقن دیا کہ ریاستی حکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دے گی۔

ممبئی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے اتوار کے دن بالی ووڈ سوپراسٹار سلمان خان سے فون پر بات چیت کی اور یہ کہتے ہوئے پوری مدد کا تیقن دیا کہ ریاستی حکومت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینے دے گی۔

متعلقہ خبریں
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر

دادر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ فائرنگ کا واقعہ بڑا بدبختانہ ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ میں نے کمشنر ممبئی پولیس اور اداکارسلمان خان دونوں سے بات چیت کی ہے۔ میں‘ عوام کو یقین دلاتاہوں کہ یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی کہ کوئی بھی قانون اپنے ہاتھوں میں لے۔