سمندری طوفان ’بیپرجوائے‘ ساحلوں سے ٹکرایا: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل آج شام سے رات گئے تک جاری رہے گا اور یہ مکمل طور پر زمین کے اوپر ہوگا۔
نئی دہلی/گاندھی نگر: سمندری طوفان ’بیپرجوائے‘کے ساحلوں سے ٹکرانے کا عمل جمعرات کی شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہوگیا جوکہ ابھی شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر پہنچ چکا ہے۔
یہ طوفان گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرق-شمال مشرق کی طرف بڑھا اور جاکھؤ بندرگاہ سے تقریباً 70 مغرب-جنوب مغرب، دوارکا، نالیہ سے 130 کلومیٹر مغرب-شمال مغرب میں واقع ہے اور کراچی (پاکستان) سے جنوب مشرق میں 240 کلومیٹر کے فاصلے پر مرکوز ہے۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کا عمل آج شام سے رات گئے تک جاری رہے گا اور یہ مکمل طور پر زمین کے اوپر ہوگا۔
یہ سمندری طوفان گجرات کے سوراشٹرا، کچھ اور پاکستان کے ملحقہ ساحلوں سے گزرے گا۔ اس دوران ہوا کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر ہوسکتی ہے اور یہ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔