آندھراپردیش

سنگباری، آتشزنی واقعات میں ملوث 50افراد گرفتار

ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے دورہ ضلع چتور کے دوران سنگباری اور آتشزنی واقعات میں ملوث50افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

چتور(اے پی): ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے دورہ ضلع چتور کے دوران سنگباری اور آتشزنی واقعات میں ملوث50افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا

پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اس تشدد میں ملوث مزید200 افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس، اس تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کررہی ہے۔

چندرا بابو نائیڈو کے دورہ چتور کے دوران جمعہ کے رؤز سنگباری اور آتشزنی واقعات میں پولیس کے 20 ملازمین کے بشمول ٹی ڈی پی اور حکمراں جماعت کے چند ورکرس، زخمی ہو گئے تھے۔

ضلع ایس پی چتور وائی ریشنت ریڈی نے بتایا کہ ہمارے پاس ویڈیو فوٹیج میں اور مزید 150 سے 200 افراد کی گرفتاری ممکن ہے۔ ہم نے پولیس کی زائد کمک طلب کرلی ہے۔

ضلع کے300 پولیس جوانوں اور اے پی، اسپیشل پولیس فورس کو ضلع بھر میں تعینات کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُن تمام افراد کو گرفتار کریں گے جنہوں نے پولیس ملازمین کے بشمول خاتون ملازمین پر پتھروں، بیر کی بوتلوں، لاٹھیوں اور دیگر چیزوں سے حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ امتناعی احکام لاگو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نائیڈو کی ریالی کے منتظمین نے پونگنور ٹاؤن میں داخلہ کی اجازت نہیں لی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ400 پولیس جوان، بندوبست کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔