حیدرآباد

حیدرآباد: ایک ساتھ 8مکانات میں چوری کی واردات

مقامی افراد نے بتایا کہ چوروں نے رقم اور قیمتی سامان کی چوری کی۔ متاثرین نے پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر شواہد جمع کئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں ایک ساتھ 8مکانات کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے چوری کی واردات انجام دی۔

متعلقہ خبریں
کوکٹ پلی علاقہ سے ایک لڑکا لاپتا
آکار آشا ہاسپٹل کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت

کل رات ایک ساتھ 8مکانات میں یہ واردات پیش آنے پر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

ایک مکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوری کی یہ واردات قید ہوگئی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ چوروں نے رقم اور قیمتی سامان کی چوری کی۔ متاثرین نے پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر شواہد جمع کئے۔

ان متاثرین نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے سارقوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

a3w
a3w