مہاراشٹرا

پاکستان کے یوم آزادی کا کلپ پوسٹ کرنے پر 2 طلباء زیرحراست

ممبئی پولیس نے ایک سوشل نٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر پاکستان کے یوم آزادی تقریب کا ویڈیو کلپ اپنے اسٹیٹس کے طور پر رکھنے پر کالج کے دو طلباء کو گرفتار کرلیا۔

ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک سوشل نٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر پاکستان کے یوم آزادی تقریب کا ویڈیو کلپ اپنے اسٹیٹس کے طور پر رکھنے پر کالج کے دو طلباء کو گرفتار کرلیا۔

ایک عہدیدار نے آج یہ بات بتائی۔ قلابہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے دونوں طلباء کو پیر کی رات احتیاطی حراست میں رکھا گیا تھا بعدازاں انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

ان طلباء نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری اسٹیٹس پر پاکستان کے پرچم کا ایک کلپ پوسٹ کیا تھا۔

قلابہ کے ایک تاجر نے یہ بات پولیس کے علم میں لائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں نے پاکستان کی یوم آزادی کا ویڈیوکلپ پوسٹ کیا تھا جس کی وجہ سے سماجی ماحول خراب ہوسکتا تھا۔

a3w
a3w