شمالی بھارت

جئے پور کی کالونی میں مسلمانوں کو مکان نہ دینے کے پوسٹرس

۔ مقامی وارڈ کونسلر انیتا جین نے بتایا کہ ایک شخص نے چند دن قبل اپنی جائیداد ایک مسلم فیملی کو فروخت کی تھی جس کے بعد بعض لوگوں نے یہ پوسٹرس لگائے تھے۔

جئے پور: راجستھان کے دارالحکومت میں پولیس نے نندپوری کالونی کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف لگائے گئے پوسٹرس نکال دیں۔ ان پوسٹرس میں مقامی لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ مسلمانوں کو نہ تو مکانات کرایہ پر دیں اور نہ ہی فروخت کریں۔

متعلقہ خبریں
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘

ہندوؤں سے مسلمانوں کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل والے یہ پوسٹرس تقریباً10 دن قبل لگائے گئے تھے۔ مقامی وارڈ کونسلر انیتا جین نے بتایا کہ ایک شخص نے چند دن قبل اپنی جائیداد ایک مسلم فیملی کو فروخت کی تھی جس کے بعد بعض لوگوں نے یہ پوسٹرس لگائے تھے۔

 تاہم پوسٹرس نکال دیئے گئے اور مقامی شہریوں کو پولیس نے سمجھایا۔ پوسٹرس پر لکھا تھا ”ہندوؤں سے اپیل‘ متحد رہیں اور مسلم جہاد کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں“۔ برہم پوری کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر(ایس ایچ او) ایشور چندر پاریک نے کہا کہ واقعہ تقریباً 10 دن پہلے کا ہے۔

 بعض لوگوں نے پوسٹرس لگائے تھے کہ مسلمانوں کو نہ تو مکانات کرایہ پر دیئے جائیں اور نہ ہی فروخت کئے جائیں تاہم سمجھانے پر یہ پوسٹرس ہٹالئے گئے۔ اس معاملہ میں کوئی کیس درج نہیں ہوا۔

a3w
a3w