حیدرآباد

کے ٹی آر کا ٹویٹ

کے ٹی آر نے کہا کہ تاہم وہ ان نتیجوں پر مایوس ضرور ہیں کیونکہ ہم نے اس کی توقع نہیں کی تھی۔ ہم ان نتائج سے سیکھیں گے اور مستقبل کی پیش قدمی کے لئے نئے منصوبے بنائیں گے اور واپس آئیں گے۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راما راؤ نے عملاً شکست قبول کرلی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے تلنگانہ میں بی آر ایس کو مسلسل دو مرتبہ اقتدار حوالے کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آج کے نتیجوں پر غمزدہ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
کہیں بھی آبی بحران کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ریاستی وزیر سیتا اکا کی ہدایت
محبوب نگر: مدرسہ انوارالحسنات للبنات میں مولانا محمد محسن پاشاہ کی گل پوشی

انہوں نے کہا کہ تاہم وہ ان نتیجوں پر مایوس ضرور ہیں کیونکہ ہم نے اس کی توقع نہیں کی تھی۔ ہم ان نتائج سے سیکھیں گے اور مستقبل کی پیش قدمی کے لئے نئے منصوبے بنائیں گے اور واپس آئیں گے۔

کے ٹی آر نے کانگریس پارٹی کو کامیابی کی مبارکباد بھی پیش کی اور نئی حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔