حیدرآباد
سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ: میئر
میئر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے سوچھ آٹو ڈرائیورس کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر کے متعلقہ محلہ جات‘ کالونیوں‘ بستیوں اور سلم علاقوں میں جہاں روزانہ کچرے کی وصولی کرتے ہیں‘ ان محلہ جات میں 100 فیصد گھروں سے کچرہ حاصل کریں۔
حیدرآباد: میئر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے سوچھ آٹو ڈرائیورس کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر کے متعلقہ محلہ جات‘ کالونیوں‘ بستیوں اور سلم علاقوں میں جہاں روزانہ کچرے کی وصولی کرتے ہیں‘ ان محلہ جات میں 100 فیصد گھروں سے کچرہ حاصل کریں۔
میئر پنوریال جی ایچ ایم سی ہیڈ کوارٹر ٹینک بنڈ میں آٹو ڈرائیورس میں رین کوٹس دستانے ودیگر اشیاء تقسیم کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیورس کو اپنی ذمہ داری کو پیش نظر رکھتے ہوئے کچرے کی نکاسی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہئے۔ میئر نے انتباہ دیا کہ جو لوگ سڑکوں پر کچرہ پھنکتے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیورس کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے انہیں دستانے اور ٹی شرٹس ڈریس کوڈ کے ساتھ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سوچھ سروکھشن کی رینکینگ میں پہلے نمبر پر ہے۔