شمالی بھارت

ترنگا یاترا: علی گڑھ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

ایک طالب علم نے کہا کہ ہمارے کالج نے ریالی نکالی تھی اساتذہ جلوس میں آگے چل رہے تھے۔ ریالی میں کئی طلبہ تھے۔ اچانک ہم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے سنے ہم نے اساتذہ کو فوری الرٹ کیا۔

علی گڑھ: ترنگایاترا کے دوران پاکستان کی تائید میں نعرے بازی کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ علی گڑھ کے ایک کالج میں ترنگاریالی نکالی تھی جس کے دوران بعض تلنگانہ موافق پاکستان نعرے لگائے تھے۔

کالج انتظامیہ سے  جلوس کے ویڈیوکے ساتھ شکایت کی گئی تھی تاہم کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور الزام ہے کہ کالج نے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی۔ شکایت کنندہ نے بعدازاں ویڈیو کے ساتھ پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے نامعلوم طلبہ کے خلاف کیس درج کرلیا۔ کالج کے پرنسپل اور مینجر کا نام بھی بطور ملزمین لیاگیا ہے۔

 ایک طالب علم نے کہا کہ ہمارے کالج نے ریالی نکالی تھی اساتذہ جلوس میں آگے چل رہے تھے۔ ریالی میں کئی طلبہ تھے۔ اچانک ہم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے سنے ہم نے اساتذہ کو فوری الرٹ کیا۔ طالب علم نے کہا کہ پتہ نہیں یہ نعرے لگانے والے ہمارے کالج کے طلبہ تھے یا باہر کے لوگ تھے۔

 پرنسپل نے کہا کہ انہیں شکایت ملی لیکن واقعہ کا کوئی ویڈیو نہیں پایاگیا۔ علی گڑھ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس(رورل) نے کہا کہ ریالی کے دوران حب الوطنی کے گیتوں کے علاوہ بعض قابل اعتراض نعرے لگے۔ ہم نے ویڈیودیکھنے کے بعد نوٹ لیا ہے۔ پرنسپل اورمینجر کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔