جموں و کشمیر
سیاسی جماعتیں پہلے ترقی کی بات کریں: غلام نبی آزاد
سپریم کورٹ یقینا آرٹیکل 370 بحال کرسکتی ہے لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میرے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی برخاستگی کو 3 سال گزرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ابھی تک اس کی سماعت نہیں ہورہی ہے۔
سری نگر: سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر غلام نبی آزاد نے منگل کے دن سیاسی جماعتوں سے کہاکہ وہ اپنے ایجنڈہ میں ترقی کو اولین اہمیت دیں‘ دفعہ 370 کو باہر رکھیں۔ انہوں نے منگل کے دن سری نگر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ میں آرٹیکل 370 کے تعلق سے عوام کو گمراہ کرنا نہیں چاہتا۔
سپریم کورٹ یقینا آرٹیکل 370 بحال کرسکتی ہے لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میرے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی برخاستگی کو 3 سال گزرچکے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ابھی تک اس کی سماعت نہیں ہورہی ہے۔
کوئی بھی پارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ برسراقتدار آنے کے بعد سپریم کورٹ سے آرٹیکل 370بحال کرائے گی یا 6ماہ میں سماعت شروع کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ پہلے ترقی کی بات کریں اور دفعہ 370 کو پرے رکھ دیں۔