ایر انڈیا طیارہ کا بلیک باکس برآمد
ایرانڈیا کے طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کا بلیک باکس طیارہ کے ملبہ سے مل گیا ہے۔ بلیک باکس جو فلائٹ ڈاٹا ریکارڈر ک فنی نام سے جانا جاتا ہے‘ توقع ہے کہ کل کے حادثہ کی وجہ بتانے میں اہم رول ادا کرے گا۔

احمدآباد (آئی اے این ایس) ایرانڈیا کے طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کا بلیک باکس طیارہ کے ملبہ سے مل گیا ہے۔ بلیک باکس جو فلائٹ ڈاٹا ریکارڈر ک فنی نام سے جانا جاتا ہے‘ توقع ہے کہ کل کے حادثہ کی وجہ بتانے میں اہم رول ادا کرے گا۔
اس میں پرواز کی رفتار‘ بلندی‘ کاک پٹ میں ہونے والی بات چیت‘ انجن کی کارکردگی وغیرہ کی اہم جانکاری موجود ہوتی ہے۔ اس خاص آلہ کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ وہ اعظم ترین درجہ حرارت‘ پانی اور ماحول کے اثرات سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
نام کے برخلاف اس کا رنگ ہلکا آرینج ہوتا ہے۔ یہ رنگ اس لئے کیا جاتا ہے کہ ملبہ میں وہ آسانی سے دکھائی دے سکے۔ اسے اسٹیل اور ٹائٹانیم جیسے مضبوط اور دیرپا مٹیرئیل سے تیار کیا جاتا ہے۔
اس آلہ میں 2 مین کمپونینٹ ڈیجیٹل فلائٹ ڈاٹا ریکارڈر(ڈی ایف ڈی آر) اور کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) ہوتے ہیں۔ ڈی ایف ڈی آر میں ٹیکنیکل جانکاری ہوتی ہے جبکہ سی وی آر میں کاک پٹ کے اندر پائلٹس کی آپس میں بات چیت اور ایرٹریفک کنٹرول(اے ٹی سی) سے ہونے والی بات چیت ریکارڈ ہوتی ہے۔
گجرات اے ٹی ایس نے ملبہ سے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر برآمد کیا۔ تحقیقاتی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ یہ آلہ اضافی ثبوت کے طورپر کام آسکتا ہے۔