آندھراپردیش

اعلی تعلیم کیلئے امریکہ روانگی کے اندرون 17دن تلنگانہ کے طالب علم کی موت

اعلی تعلیم کے لئے امریکہ روانگی کے اندرون 17دن ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: اعلی تعلیم کے لئے امریکہ روانگی کے اندرون 17دن ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
ساجد معراج کو عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

تلنگانہ کے ونپرتی ضلع سے تعلق رکھنے والے جی وینکنا کا بیٹا دنیش،ایم ایس کی تعلیم کے لئے امریکہ گیا ہواتھا۔وہ ہارٹ فورڈکنکٹیوٹی کالج میں زیرتعلیم تھا۔

بتایاجاتا ہے کہ وہ اپنے کمرہ میں سورہاتھا کہ اس کے ساتھ ساتھ اے پی کے سریکاکلم سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کی حالت نیند میں موت ہوگئی۔

دنیش کی موت کی خبر پر اس کے گھر میں غم کی لہردوڑگئی۔اس کے باپ وینکنا کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کی اعلی تعلیم اور بہتر ملازمت کے لئے اس کو امریکہ روانہ کیا تھا۔